کڈلور ، 30اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) تمل ناڈو کے کڈلور ضلع کے ایک مندر میں پرساد کھانے کے بعد 14خواتین اور چھ بچوں سمیت کم از کم 73لوگ بیمار پڑ گئے۔پولیس نے بتایا کہ ضلع کے وی سدامنگلم گاؤں میں ایک تہوار کے دوران اماں مندر میں عقیدتمندوں کو سانبر اور چاول پرساد کے طور پر دیا گیا تھا۔ پرساد کھانے کے فورا بعد لوگوں نے چکر اور قے آنے کی شکایت کی۔انہوں نے بتایاہے کہ طبیعت خراب ہونے کی شکایت کرنے والوں کو قریبی وروداچلم واقع سرکاری اسپتال میں منتقل کر دیا۔وروداچلم کے افسرایس چندرنے اسپتال کا دورہ کیا۔اس دوران عقیدت مندوں نے الزام لگایا کہ پرساد کے طور پر جس میں چاول انہیں دیاگیاتھااس میں ایک مردہ چھپکلی پائی گئی۔اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے اس کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔